Dec ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  •  ہندوستان میں

ہندوستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

نئی دہلی سے ہمارے نمائندے  کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے دفاعی تحقیقاتی و ترقیاتی ادارے ڈی آر ڈی او نے تجربے کو کامیاب بتایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زمین سے زمین پر مارے کرنے والے پرلے میزائل کا یہ تجربہ جمعرات کو اڈیشہ میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا۔ یہ پرلے میزائل کا دوسرا تجربہ ہے ۔

ہندوستان میں اس میزائل کا پہلا تجربہ بدھ کو اسی سائٹ سے کیا گیا تھا۔ جمعرات کو پرلے میزائل کو بھاری پے لوڈ کے ساتھ مختلف دوری کے لئے فائر کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق مختلف پیشرفتہ آلات کے ذریعے میزائل کی نگرانی کی گئی اور یہ تجربہ اپنے ہدف پر پورا اترا ہے۔

ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے ٹیسٹ میں شامل سائنسدانوں کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

ٹیگس