Dec ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • کشمیر: 2 عسکریت پسند جاں بحق

کشمیر میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اورسکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چوگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں 2 عسکریت پسند جاں بحق  ہو گئے۔

ایک پولیس ترجمان نے دعوی کیا کہ شوپیان کے چوگام علاقے میں ہفتے کی علی الصبح چھڑنے والے تصادم میں لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ دو جنگجو مارے گئے۔

جاں بحق ہونے والے عسکریت پسندوں کی شناخت سجاد احمد چک ساکن براری پورہ شوپیان اور راجا باسط بٹ ساکن اچھن پلوامہ کے بطور کی گئی ہے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ممکنہ طور پر عوامی رد عمل سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

 

ٹیگس