Jan ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تصادم، تین فوجی اہلکار زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری تصادم میں ہندوستانی فوج کے 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جاری تصادم آرائی میں 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ہندوستان کے دفاعی ذرائع  نے دعوی کیا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بدھ کی شام شوپیاں کے چیک نوگام گاوں کو محاصرے میں لے کر جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔

انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی ابتدائی فائرنگ میں تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر بادامی باغ فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس