Feb ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • اویسی پر فائرنگ کرنے والے کا اعتراف، قتل کرنے کے لئے فائرنگ کی

ہندوستان کی سیاسی جماعت مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نے اعتراف کیا ہے اس نے اویسی کو قتل کرنے کے لئے فائرنگ کی تھی۔

جعمرات کی شام اترپردیش کے شہر غازی آباد کے ٹول پلازہ پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور ممبر پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی کار پر دو مسلح افراد نے فائرنگ کر دی تھی جس میں اویسی بال بال بچ گئے تھے۔

اویسی پر حملے کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے جبکہ پارلیمنٹ میں بھی یہ مسئلہ زور و شور سے اٹھ رہا ہے-

پولیس بازپرس کے دوران ایک حملہ آور سچن نے بتایا کہ اس نے پہلے پلاننگ کرکے اویسی پر حملہ کیا تھا اور انہیں قتل کرنا چاہتا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ جس وقت اس نے فائرنگ کی تو اویسی کار میں نیچے بیٹھ گئے اور پھر اس نے کار کے نچلے حصے پر فائرنگ کی اور اس کو ایسا لگا کہ گولی اویسی کو لگ گئی اور وہ وہاں سے بھاگنے لگا۔

اویسی پر حملے میں پولیس نے اسلحہ سمیت دو لڑکوں کو گرفتار کرلیا ہے جنھوں نے اویسی پر فائرنگ کی تھی۔

ٹیگس