ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کے لئے ایئرانڈیا کے طیارے یوکرین روانہ
ہندوستانی حکومت نے یوکرین میں موجود اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لئے ایئرانڈیا کے خصوصی طیارے روانہ کر دئے ہیں۔
روس اور یوکرین کے درمیان تنازعے کے دوران جسے امریکا اور مغربی ممالک ہوا دے رہے ہیں، ایئر انڈیا کی خصوصی پروازیں ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کے لئے یوکرین روانہ ہوگئی ہیں -
خبروں میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہندوستان نے تین پروازیں منگل کو یوکرین روانہ کیں جبکہ ایئر انڈیا کی مزید پروازیں چوبیس فروری کو یوکرین میں موجود ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کے لئے کی اف روانہ ہوں گی۔ ہندوستانی حکومت نے یوکرین میں زیر تعلیم ہندوستانی طلبا سے کہا ہے کہ وہ اپنے کریکٹرز سے رابطے میں رہیں تاکہ چارٹر طیاروں کے بارے میں انہیں صحیح معلومات حاصل ہوتی رہیں۔
ہندوستان نے پچھلے ہفتے ہی یوکرین میں موجود اپنے شہریوں کو وہاں سے نکل جانے کا مشورہ دیا تھا جبکہ ہندوستانی سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کی بھی واپسی کا عمل بھی جارہی ہے۔