ہندوستان کے گندم کی دوسری کھیپ افغانستان پہنچی
ہندوستان کی عطا کردہ گندم کی دوسری کھیپ پاکستان کے واگہ بارڈر سے افغانستان پہنچ گئی۔
ہندوستان کے گندم کی یہ کھیپ ہفتے کو پہلے پاکستان پہنچی اور وہاں سے پھر اتوار کے روز افغانستان منتقل ہوگئی ۔ ہندوستان نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں قحط و خشک سالی اور غریب لوگوں کی امداد کے طور پر مارچ کے مہینے میں پاکستان کے راستے آٹھ ہزار ٹن گندم افغانستان منتقل کیا جائے گا۔ امداد کی دوسری کھیپ میں چھتیس ٹرکوں کے ذریعے دو ہزار ٹن گندم منتقل کیا گیا۔
افغانستان میں جب سے طالبان اقتدار میں آئے ہیں امریکہ نے اس ملک کے تقریبا دس ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کر رکھے ہیں اور وہ اس رقم کو ریلیز نہیں کر رہا ہے جس کی بنا پر افغانستان میں نہ صرف طالبان کی عبوری حکومت بلکہ اس ملک کے عوام کو بھی شدید ترین اقتصادی مشکلات اور بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور طالبان حکومت ملک میں ملازمین اور کاریگروں کو گندم کے ذریعے تنخواہ اور اجرت ادا کر رہی ہے۔