Mar ۳۱, ۲۰۲۲ ۲۳:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکا نے ہندوستان کو دھمکی دی، چین کے ساتھ جھگڑے میں روس بچانے نہيں آئے گا

یوکرین پر حملے کے بعد سے امریکہ نے روس پر مختلف پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

امریکہ مغرب کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی یہی توقع رکھتا ہے تاہم امریکی پابندیوں کے باوجود ہندوستان نے روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیا۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ، روس سے توانائی اور دیگر اشیا کی ہندوستان میں درآمدات میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتا۔

امریکہ کے ڈپٹی نیشنل سیکرٹری دلیپ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ جو ممالک یوکرین پر حملے کے بعد عائد پابندیوں کو روکنے کی کوشش کریں گے انہیں نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکا کے اعلیٰ مشیر اور ماسکو کے خلاف واشنگٹن کی جانب سے تعزیری اقتصادی پابندیوں کے نفاذ میں ایک اہم کردار ادا کرنے والے دلیپ سنگھ یوکرین پر روسی حملوں کے نتائج پر ہندوستان سے مشاورت کے لیے نئی دہلی کے دورے پر ہیں۔

دلیپ سنگھ نے ہندوستان کو خبردار کیا کہ روس تمہارے دفاع میں نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان یہ نہ سوچے کہ اگر چین لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کی خلاف ورزی کرتا ہے تو روس انہیں بچانے آئے گا کیونکہ چین اور روس کے درمیان اب "No Limit Partnership"  ہے۔

ہندوستانی مذاکرات کاروں کے ساتھ اپنی مصروفیات کے درمیان صحافیوں کے ایک چھوٹے سے گروپ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دلیپ سنگھ نے روس کے خلاف پابندیاں کو غیر موثر کرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی ملک کے لیے سنگین نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔

ٹیگس