ایران کا ہندوستان سے چابہار بلند مدتی معاہدے کو عملی کرنے کی مطالبہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلو چستان میں شعبے جہازرانی و بندرگاہ کے ڈائرکٹر جنرل نے ہندوستان سے چابہار سے متعلق بلند مدتی سمجھوتے کو عملی کرنے کے لئے کہا ہے.
بہروز آقائی نے کہا کہ حکومت ہند چابہار بندر گاہ سے متعلق بلند مدتی سمجھوتے کو جلد سے جلد عملی کرنے کے لئے ، اس بندرگاہ سے بازار میں وسعت دینے، مارکیٹنگ اور سمندری تجارت کو فروغ دینے کے لئے ضروری قدم اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ چابہار کی شہید بہشتی بندرگاہ کو وسعت دینے کے مشترکہ منصوبے میں ہند و ایران کا کامیاب تعاون ، دونوں ملکوں کے مابین زیادہ سے زیادہ تعاون کے لئے ایک کامیاب نمونہ بن سکتا ہے۔
بہروز آقائی نے چابہار بندرگاہ میں وسعت کا ہدف مشرقی محور اور مکران کے ساحلوں مین وسعت دینا، سمندری نعمتوں سے فائدہ اٹھانا اور خطے کے ملکوں سے تعلقات کو بہتر بنانا بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بندرگاہ و بحری شعبے اور ہندوستان کی آئی پی جی ایل کمپنی، بین الاقوامی تجارت میں چابہار بندرگاہ کے رول میں وسعت کے لئے کوتاہ مدتی اور بلند مدتی تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فروری سنہ 2018 میں ہندوستانی وزیر اعظم کے دورہ چابہار میں ایران کے شعبے بندرگاہ اور آئی پی جی ال کمپنی کے مابین کوتاہ مدت کے لئے بندرگاہ کو لیز پر لینے کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے، جسکے بعد ہندوستانی کمپنی نے بندرگاہ کو وسعت دینے کا کام شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔