Jan ۱۷, ۲۰۲۶ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • نریندر مودی نے ایک بار پھر ٹرمپ کے آگے سرنڈر کر دیا,  جابہار بندرگاہ کے معاملے پر کانگریس کی سخت تنقید

ہندوستان کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ایران کی جابہار بندرگاہ کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت ہدف تنقید بنایا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کے ذریعہ ایران کے چابہار بندرگاہ پر اپنا کنٹرول چھوڑنے کی خبروں پر کانگریس نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس نے اس معاملہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’نریندر مودی نے ایک بار پھر ٹرمپ کے آگے سرنڈر کر دیا ہے. کانگریس نے کہا کہ چابہار کوئی عام بندرگاہ نہیں, یہ ہندوستان کو افغانستان اور سنٹرل ایشیا سے ایک اہم اور سیدھا سمندری راستہ دیتی ہے۔ اس سے ہم پاکستان کو بائپاس کر سکتے ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

یہ حملہ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی کئی پوسٹوں میں کیا ہے۔ کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر لکھا کہ خبروں کے مطابق ٹرمپ کے دباو میں نریندر مودی نے ایران کی چابہار بندرگاہ سے اپنا کنٹرول چھوڑ دیا ہے، خاموشی سے ویب سائٹ بھی بند کروا دی۔ پیغام میں مزید آیا ہے کہ اس بے حد اہم پروجیکٹ میں مودی حکومت نے ملک کی عوام کے ایک سو بیس ملین ڈالر لگائے تھے، اور اب یہ سب برباد ہو گئے ہیں۔ کانگریس کی پوسٹ میں اظہار افسوس کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ٹرمپ کے دباو کے اگے جھک گئے اور ملک کا نقصان کر دیا۔

 

ٹیگس