Apr ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپ

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ سرینگر کے علاقے بشمبر نگر خانیار میں عسکریت پسندوں کے روپوش ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور مسلح سیکورٹی دستوں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا جس کے دوران عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی ۔
اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا جبکہ ایک اور عسکریت پسند کو پکڑنے کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کا آپریشن آخری اطلاع ملنے تک جاری تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں وقفے وقفے سے گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

 

ٹیگس