Apr ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان، رام نومی کے موقع پر گجرات میں تشدد، متعدد ہلاک و زخمی

گجرات کے مرکزی ضلع آنند کے کھبات قبصے اور شمالی گجرات کے سبرکانتا ضلع کے ہمت نگر قصبے میں، اتوار کو رام نومی کے جلوسوں کے دوران دو فرقوں کے لوگوں میں جھڑپ میں 1 شخص مارا گیا اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دو فرقوں کے لوگوں میں ٹکراو اور ایک دوسرے پر پتھراو کے دوران دوکانوں اور گاڑیوں میں آگ لگائے جانے کی خبر ہے۔ پولیس نے حالات کو قابو کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے فائر کئے۔

پولیس کے مطابق، اتوار کی رات کو آنند ضلع کے کھبات قصبے میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی رپورٹ ملنے تک شناخت نہیں ہو پائی تھی۔ ہمت نگر میں پتھراو کے دوران پلیس کے چار کانسٹبل سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف احمد آباد کے انسانی حقوق کی تنظیم مائینارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی نے گجرات ڈی جی پی کو اس واقعے کے حوالے سے خط لکھ کر ہمت نگر اور کھبات میں تشدد کی زد میں آئے علاقوں میں سکورٹی بڑھانے اور شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس تنظیم نے اپنے خط میں لکھا ہے: ہم شر پسند عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں جو مذہبی تقریب کی آڑ میں گجرات میں امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

مائینارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کے خط سے ظاہر ہوتا ہے کہ رام نومی کے جلوسوں میں شر پسند عناصر کی موجودگی تشدد کا سبب بنی۔

قابل ذکر ہے کہ اسی طرح کا ملتا جلتا واقعہ ابھی حال میں راجستھان کے کریلی علاقے میں پیش آیا تھا۔

ٹیگس