Apr ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۱ Asia/Tehran
  • سپریم کورٹ نے دھرم سنسد کے خلاف مقدمات میں پیشرفت کی رپورٹ طلب کرلی

ہندوستانی سپریم کورٹ نے اترا کھنڈ اور ہماچل پردیش کی حکومتوں سے دھرم سنسد کے خلاف مقدمات میں پیشرفت کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں شہر ہریدوار میں منعقدہ دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض اور اشتعال انگیز تقریریں کی گئی تھیں جس کے بعد اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں کچھ لوگوں کے خلاف مقدمات قائم کئے گئے تھے۔
ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ حکومت کو نوٹس جاری کرکے اس کی ہدایت دی ہے مذکورہ مقدمات میں پیشرفت کی رپورٹ بائیس اپریل تک پیش کی جائے۔
ہندوستان کی عدالت عظمی نے اترا کھنڈ اور ہماچل پردیش کی حکومتوں کو یہ نوٹس معروف صحافی قربان علی اور سینیئر ایڈوکیٹ انجنا پرکاش کی درخواست پرتجاری کیا ہے۔

اپیل میں عدالت عظمی سے استدعا کی گئی ہے کہ دھرم سنسد کے پروگراموں کے ذریعے ملک میں اشتعال انگیز تقریریں کرنے والوں اور منافرت پھیلانے والوں کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت سخت ترین کارروائیاں کی جائیں۔

 

ٹیگس