Apr ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  •  دہلی کے حساس علاقوں کی فضائی نگرانی

دہلی میں حساس علاقوں کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔

دہلی پولیس نے بتایا ہے کہ قومی دارالحکومت کے حساس علاقوں کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس نگرانی کا مقصد حساس علاقوں میں گھروں کی چھتوں پر نظر رکھنا ہے۔ جن علاقوں کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے ان میں جہانگیر پوری کے ساتھ ہی جامعہ نگر اور جسولا کے علاقے بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دہلی کے علاقے جہانگیر پوری میں فرقہ وارانہ تشدد بھڑک اٹھا تھا۔دہلی پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تشدد کے حالیہ واقعات کی تحقیقات میں ڈیجیٹل ثبوتوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔ بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ دہلی پولیس نے جہانگیر پوری میں یک طرفہ طور پر مسلمانوں کی گرفتاریاں کی ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ حالیہ دنوں میں ہندوستان کے مختلف شہروں میں فرقہ وارانہ تشدد رونما ہونے کی خبریں ملی ہیں۔ حالیہ فرقہ وارانہ تصادم کے واقعات، انتہا پسند ہندو تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریروں اور نعروں کے نتیجے میں رونما ہوئے ہیں۔ ہندوستان کی حزب اختلاف کی جماعتیں، بی جے پی حکومت پر انتہا پسند ہندو تنظیموں کی حمایت اور نفرت کی سیاست کے ذریعے ملک کی فرقہ وارانہ یک جہتی ختم کرنے  کا الزام لگاتی ہیں۔

ٹیگس