امریکہ کا ھندوستان سے روس سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ
May ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
امریکا ایک بار پھر ہندوستان پر روس سے تعلقات ترک کرنے کے لئے دباو ڈال رہا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کانگریس کی مختلف کمیٹیوں میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان پابندیاں لگے بغیر ہی رضا کارانہ طور پرروس سے الگ ہوجائے۔
انھوں نے تجویز پیش کی کہ روس سے تیل اور ہتھیار خریدنے کی وجہ سے ہندوستان پر پابندی نہ لگائی جائے، بلکہ پابندیوں کے بغیر ہی اس کو روس سے دوری اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جائے۔
اس رپورٹ کے مطابق بعض ڈیموکریٹ سینیٹروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان پر روس سے تعلقات ختم کرنے کے لئے دباؤ بڑھایا جائے۔
مذکورہ امریکی سینیٹروں کا کہنا ہے کہ اگر ہندوستان روس سے دفاعی سازوسامان خریدنے سے باز نہ آئے تو اس پر پابندیاں لگانے پر غور کیا جائے۔