May ۰۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی ریاست راجستھان میں کشیدگی

ہندوستان کی ریاست راجستھان میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور تشدد کی خبر ہے۔

ہندوستانی میڈیا ذرائع راجستھان پولیس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ریاست کے ناگور شہر کے کدوائی محلے میں ہونے والی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد اس وقت پھوٹ پڑا جب نماز کے بعد ایک مخصوص فرقے کے دو گروہ آپس میں متصادم ہوگئے اور ایک دوسرے پر جم کر سنگ باری کرنے لگے۔ پتھربازی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے اور نصف درجن سے زیادہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا- یہ واقعہ عید کی نماز ادا کرنے کے بعد پیش آیا۔

ناگور شہر میں فرقہ وارانہ تشدد کا واقعہ ایسی حالت میں پیش آیا ہے کہ ابھی ریاست کے جودھپور شہر میں فرقہ وارانہ کشیدگی جاری ہے۔ ریاست کے وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ حالات کشیدہ ہونے کے پیش نظر، علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔

ٹیگس