May ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستانی وزیر اعظم مودی پر نفرت کے تنور میں سیاسی روٹیاں سیکنے کا الزام

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو پتہ ہے کہ ووٹ نفرت کی سیاست سےملتے ہیں، پھر چاہے گیس کا سلنڈر 1000 روپیے کا کیوں نہ ہو جائے۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ وزیر اعظم کو پتہ ہے کہ جب تک نفرت کی سیاست کرتے رہیں گے تب تک ان کا کسی قسم کا سیاسی نقصان نہیں ہوگا، 50 نہیں 1000 روپیے دام کیوں نہ بڑھ جائیں لوگ انہیں ہی ووٹ دیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں گھریلو گیس سلینڈر کی قیمت میں 50 روپیے کا اضافہ کیا گيا ہے۔ اس نئی قیمت کے مطابق، سنیچر سے گھریلو ال پی جی سلینڈر 999 روپیے 50 پیسے کا ملے گا۔

حیدرآباد سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ایم پی سے سنیچر کو جب ایک نجی ٹی وی چینل نے انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ گیس کے بڑھتے دام کو لے کر بڑے پیمانے پر احتجاج نظر نہیں آ رہا ہے، اس چیز کو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں، اس پر اویسی نے کہا کہ احتجاج اس لئے نہیں ہوتا کیونکہ ملک کے وزیر اعظم نریندرا مودی کو پتہ ہے کہ ان کا جو ووٹر انہیں اقتدار میں لایا ہے، وہ جب تک نفرت کی سیاست کرتے رہیں گے اور انہیں نفرت کی پوڑی کھلاتے رہیں گے، 50 روپیے تو کیا 1000 رویپے بڑھا دیجئے، لوگ اسے قبول کر لیں گے۔  

اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ آمدنی نہیں بلکہ افراط زر بڑھ رہا ہے، آر بی آئي کی رپورٹ آنے والی ہے، وہ مہنگائی کی شرح 8 فی صد بتائیں گے۔

ٹیگس