May ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں ہندوستانی اور ڈچ سفارتکاروں میں لفظی نوک جھونک

اقوام متحدہ میں یوکرین جنگ کے تعلق سے نیدرلینڈ کے سفارتکار کی طرف سے نئی دہلی کی پالیسی پر تنقید، طرفین کے سفارتکاروں میں بحث کا سبب بنی۔

یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب ہندوستان نے یوکرین میں روس کی کاروائی کی مذمت کرنے سے انکار کیا اور اقوام متحدہ کی سکورٹی کاؤنسل میں روس کی رکنیت کو معطل کرنے سے متعلق ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

یوکرین میں روس کی فوجی کاروائی کی ہندوستانی کی طرف سے مذمت نہ ہونے پر مغربی ملکوں نے اعتراض کیا۔ ہندوستان یوکرین میں جنگ کے خلاف ہونے کے ساتھ ہی یہ مانتا ہے کہ روس کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات ہی اس جنگ کا سبب بنے ہیں اور اس نے اس مسئلہ میں مستقل پالیسی اپنائی ہے۔

آر ٹی نیوز چینل کے مطابق، اقوام متحدہ میں نیدرلینڈ کے مندوب نے اپنے ٹویٹر پیج میں اپنے ہندوستانی ہم منصب کو خطاب کرتے ہوئے لکھا: آپ کو جنرل اسمبلی میں غیر جانبداری سے کام نہیں لینا چاہیئے تھا۔ اس ٹویٹ کے جواب میں اقوام متحدہ میں ہندوستانی مندوب ٹی اس تریمورتی نے ٹویٹ کیا: بہتر ہوگا آپ اپنے کام سے کام رکھیں، ہم بہتر جانتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیئے۔

اس بحث کے نتیجے میں نیدرلینڈ کے مندوب اپنا ٹویٹ ہٹانے پر مجبور ہوئے۔

ٹیگس