Jun ۱۲, ۲۰۲۲ ۲۳:۵۸ Asia/Tehran

توہین رسالت کے بعد ہندوستانی حکومت نے مظاہرہ کرنے والے ‌مسلمانوں کے خلاف ‌‌کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ہندوستان: توہین رسالت کے بعد ہندوستانی حکومت نے مجرموں اور انتہا پسند ہندوؤں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے کے بجائے،  اہانت رسول (ص) کی مذمت میں مظاہرہ کرنے والے ‌مسلمانوں کے خلاف ‌‌کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے جس کے تحت ملک کی مختلف ریاستوں منجملہ اترپردیش میں مسلمانوں کو بہیمانہ تشدد اور مذہبی منافرت پر مبنی جابرانہ اور جارحانہ اقدامات کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ان اقدامات میں جیل کی سزا، جسمانی ایذائیں اور مکانوں کی مسماری بھی شامل ہے۔ سوشل میڈیا پر وایرل ہونے والی یہ ویڈیو الجزیرہ ٹی وی پر بھی نشر کی گئی ہے۔

یہ ویڈیو ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے سہارنپور شہر کی بتائی جاتی ہے۔

اسکے علاوہ دیگر علاقوں اور شہروں سے بھی تشویشناک خبریں موصول ہو رہی ہیں جو بی جے پی حکومت کی متعصبانہ اور فرقہ وارانہ سوچ کی حکایت کرتی ہیں۔

ٹیگس