Jul ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  •  ہندوستان کے 15 ویں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ  جاری

 ہندوستان کے 15ویں صدر کے انتخاب کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔

ہندوستان کے 15ویں صدر کے انتخاب کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے پولنگ بوتھ پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) سے دروپدی مرمو اور اپوزیشن کی طرف سے یشونت سنہا میں سے ایک کے انتخاب کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے منتخب ایم پی اور ایم ایل ایز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ووٹوں کی کل تعداد 4800 ہے۔ نتائج 21 جولائی کو آئیں گے۔ صدارتی انتخاب میں این ڈی اے کی خاتون امیدوار مرمو کی جیت کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس