Jul ۳۰, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے پھر ایران کی حمایت کی

ہندوستان نے ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بنانے کی حمایت کی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: اسپوتنک کے مطابق، ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر نے جمعے کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہا کہ تنظیم میں ایران کی موجودگی عالمی منڈی میں اس کے اثر و رسوخ میں اضافے کا باعث بنے گی۔

ہندوستانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کو ایک اور فائدہ یہ بھی ہوگا کہ وہ ایران کی چابہار بندرگاہ کو بھی استعمال کرسکتی ہے۔ ہندوستان نے چابہار بندرگاہ کی ترقی میں حصہ لیا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 28 اور 29 جولائی کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقد ہوا۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی بنیاد 15 جون 2001 کو چین کے شہر شنگھائی میں کچھ ممالک کی موجودگی سے رکھی گئی تھی جن ممالک کی موجودگی میں اس تنظیم کی بنیاد رکھی گئی ان میں قزاقستان، کرغیزستان، تاجکستان، ازبکستان اور روس شامل تھے۔2017 میں ہندوستان اور پاکستان کو اس کے مستقل ارکان میں شامل کیا گیا۔

ٹیگس