Aug ۰۷, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • دہلی میں نیتی آیوگ کا اجلاس

دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں،نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اتر پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال سمیت مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی کے علاوہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ کے وزیرنتن گڈکری ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور وزیر خارجہ ایس جے شنکرنے بھی شرکت کی ۔ اس رپورٹ کے مطابق تلنگانہ اور بہار کے وزرائے اعلی نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی میٹنگ میں شریک نہیں ہوسکے۔

اجلاس میں آئندہ سال ہونے والے گروپ بیس کے اجلاس اور ریاستوں کے کردار سمیت مختلف اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

قابل ذکر ہے کہ نیتی آیوگ ہندوستان کا ایک سرکاری تھنک ٹینک ہے جس کا مقصد مختلف مسائل اور اہم امور میں مرکز اور ریاستوں کے درمیان ہماہنگی اور وفاقیت کے جذبے کو فروغ دینا، ملک کی اقتصادی ترقی میں درپیش مسائل اور چیلنجوں کی نشاندہی اور ان کا حل تلاش کرنا ہے۔

ٹیگس