Aug ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  •  ہندوستان نے کی چین پر کڑی نکتہ چینی

ہندوستان نے چین پر دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سلامتی کونسل کے نظام کو متاثر کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں، جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے بھائی اور دوسرے نمبر کے کمانڈر، عبدالرؤف اصغر پر پابندی کی قرار داد پیش کی تھی جس کی کونسل کے چودہ اراکین نے حمایت کی لیکن چین نے اس کو ویٹو کردیا ۔

ہندوستان عبدالرؤف اصغر کو انیس سو ننانوے میں  انڈین ایئرلائن کے طیارے کے اغوا، دو ہزار ایک میں ہندوستانی پارلیمنٹ پر حملے اور دو ہزار پندرہ میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کی سازش  میں ملوث بتاتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ چین نے عبدالرؤف اصغر پر پابندی کی قرار داد تکنیکی بنیاد پر ویٹو کرکے منظور نہیں ہونے دی ۔

ہندوستان نے قرار داد ویٹو ہونے کے بعد الزام لگایا کہ چین کے دوہرے معیارسے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ساتھ ہی  سلامتی کونسل کا کام بھی متاثر ہورہا ہے ۔  

ٹیگس