Aug ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • متحدہ چین کی پالیسی پر قائم ہیں: ہندوستان

متحدہ چین کے اصول کی حمایت کرنے والے اولین ملک کی حثیت سے ہندوستان نے ایک بار پھر اس پالیسی پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے کہا ہے کہ متحدہ چین کے بارے میں ہماری پالیسی پوری طرح واضح ہے اور اسے بار بار دھرانے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستان فریقین سے صبر و تحمل سے کام لینے اور علاقےکی صورتحال میں کسی بھی یک طرفہ تبدیلی سے گزیر کی اپیل کرتی ہے تاکہ کشیدگی کو ختم کی جاسکے۔

اس سے پہلے دھلی میں قائم چین کے سفارت خانے نے کہا تھا کہ ہمیں امید ہے ک متحدہ چین کے اصول کی حمایت کرنے والے اولین ملک کی حثیت سے ہندوستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

ہندوستانی وزار ت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں علاقائی امن و استحکام کو باقی رکھنے کی کوششوں اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ کے متنازعہ دورہ تائیوان کے بعد تائیپے اور واشنگٹن سے  بیجنگ کی کشیدگی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔

چین جزیرہ تائیوان کو اپنا اٹوٹ حصہ قرار دیتا ہے اور اس علاقے کی خودمختاری کے بارے میں کئی بار خبردار کرچکا ہے۔ امریکہ اور مغربی ممالک چین پر دباؤ ڈالنے کے لیے جزیرہ  تائیوان کو علیحدگی پر اکسا رہے ہیں۔

ٹیگس