Aug ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر کا دورہ ایران

ہندوستان کی، بندرگاہوں اور جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر ایرانی حکام سے مذاکرات و گفتکو کی غرض سے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے درے پر تہران پہنچے ہیں۔

ہندوستان کے شیپنگ اور پورٹ کے امور کے وزیر سربانند سونووال اور ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد کا ایران کے نا‏ئب وزیر برائے شہری ترقیات و مواصلات علی اکبر صفائی نے خیر مقدم کیا۔
ہندوستان کے شیپنگ اور پورٹ کے امور کے وزیر سربانند سونووال کے وفد میں ہندوستان کی مختلف بندرگاہوں اور جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے اعلی عہدیداربھی شامل ہیں۔
وہ اپنے دورے میں چابہار بندرگاہ کی توسیع کے عمل اور تنصیبات کا معائنہ کرنے کے علاوہ ایران کے وزیر شہری ترقیات و مواصلات رستم قاسمی کے ساتھ ایک مشترکہ نشست بھی تشکیل دیں گے جبکہ مشترکہ تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔
اپنے اس دورے میں ہندوستان کی بندرگاہوں اور جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر ایران کی بندرگاہوں اور جہازرانی کے شعبے کے مختلف اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔
ایران کے نائب وزیر برائے مواصلات و شہری ترقیات علی اکبر صفائی نے چابہار بندرگاہ کے توسیعی منصوبوں میں ہندوستان کی شراکت کے لئے پائے جانے والےمواقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ کی توسیع ایران، افغانستان اور ہندوستان کے درمیان سہ فریقی تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی۔

ٹیگس