Sep ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۷ Asia/Tehran
  • کشمیر میں پھر تصادم، مزید 2 عسکریت پسندوں کی موت

کشمیر میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 5 عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے سوپور کے بومئی گاؤں میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین تصادم میں 2 عسکریت پسند مارے گئے۔

فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ رات گئے تک گاؤں میں تلاشی آپریشن جاری تھا اور سیکورٹی فورسز نے گائوں کا مکمل محاصرہ کر لیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ 

اس سے قبل منگل کی رات بھی ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں کے ناگہ بل زینہ پورہ گاوں میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین تصادم میں 3 عسکریت پسند مارے گئے تھے۔

پولیس ترجمان نے دعوی کیا تھا کہ مارے جانے والے تینوں عسکریت پسندوں کا تعلق لشکرِ طیبہ سے ہے۔

ٹیگس