Sep ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • لکھنؤ میں شدید بارش

ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے صدر مقام لکھنؤ میں دو دن سے جاری شدید بارش نے شہر میں تباہی مچادی ہے۔

ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے صدر مقام لکھنؤ میں دو دن سے جاری موسلا دھار بارش کے نتیجے میں معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں دیوار گرنے اور بارش سے متعلق دیگر حادثات میں کم سے کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ شہر کے سبھی تعلیمی اداروں میں چـھٹی کردی گئی ہے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں ۔ رپورٹ میں متعلقہ حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لکھنؤ میں ایک دن میں پورے ایک مہینے کی بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹے میں ایک سو پچپن اعشاریہ دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

ٹیگس