Sep ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • بھارت جوڑو یاترا کا کیرالا کا مرحلہ مکمل

ہندوستان میں راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا نے کیرالا کا مرحلہ مکمل کرلیا۔

ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا کو کیرالا کے عوام کی زبردست حمایت حاصل ہوئی۔
بھارت جوڑو یاترا کا کیرالا کا مرحلہ مکمل ہونے پر کیرالا کے عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام جب بھارت جوڑو یاترا راہل گاندھی کے حلقہ انتخاب، وائناڈ پہنچی تو قبائلی فلم ساز لیلا سنتوش نے بھی یاترا میں شمولیت اختیار کی۔
راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا، کنیا کماری سے شروع ہوئی ہے اور تین ہزار پانچ سو کلومیٹر کی مسافت پیدل طے کرکے سری نگر پہنچے گی۔ اس یاترا کا مقصد، ہندوستانی سماج سے نفرت کا ماحول اور معاشی عدم مساوات کو ختم کرنا، مذہبی، نسلی اور قبائلی منافرت کی بنیاد پر ہندوستانی سماج کو تقسیم کرنے کی مبینہ بی جے پی پالیسی کے خطرات سے عوام کو آگاہ کرنا اور قومی یکجہتی کےجذبے کی تقویت کرنا بتایا گیا ہے۔

ٹیگس