Oct ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • افغانستان کے لئے ہندوستان کی طبی امداد

افغانستان کے لئے ہندوستان کی طبی امداد کی تیرہویں کھیپ کابل پہنچ گئی ہے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے لئے کابل بھیجی گئی ہندوستان کی طبی امداد میں دواؤں سمیت مختلف قسم کے طبی وسائل شامل ہیں۔
ہندوستان کی یہ طبی امداد اقوام متحدہ کے تعاون سے کابل میں بچوں کے اندرا گاندھی میڈیکل سینٹر کے عہدیداروں کے حوالے کر دی گئی۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے اب تک پینتالیس ٹن دوائیں اور مختلف دیگر طبی اشیا کے علاوہ کورونا کی پانچ لاکھ ویکسین بھیجی جا چکی ہیں۔
افغانستان میں طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد افغانستان کے تقریبا دس ارب ڈالر کے اثاثے امریکہ نے منجمد کر دیئے ہیں جس کی بنا پر اس ملک کو بہت زیادہ مسائل و مشکلات کا سامنا ہے اور مختلف ممالک منجملہ ہندوستان، پاکستان، چین اور ایران کی جانب سے اب تک غذائی اشیا اور دواؤں نیز مختلف طبی وسائل پر مشتمل امداد کی دسیوں کھیپ کابل ارسال کی جا چکی ہیں۔

ٹیگس