Oct ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں فائیو جی وائی فائی انٹرنیٹ سروس کا آغاز

ہندوستان میں ریلائنس جیو انفو کام لمیٹیڈ نے سنیچر سے ملک میں جیو ٹرو فائیو جی وائی فائی خدمات کا آغاز کردیا ہے۔

 ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں فائیو جی انٹرنیٹ وائی فائی سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں تعلیمی اداروں، مذہبی مقامات، ریلوے اسٹیشنوں ، بس اڈوں اور تجارتی مراکز پر یہ فائیو جی انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔

فائیو جی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی ہندوستانی کمپنی ریلائنس کے ٹیلی کام گروپ جیو نے اعلان کیا ہے کہ جیو کی ٹرو فائیو جی وائی فائی سروس دہلی، ممبئی، کولکتہ اور چنئی جیسے سبھی اہم شہروں میں فراہم کی جائے گی۔  

اس اعلان کے مطابق جیو صارفین کو یہ وائی فائی سروس جیو ویلکم آفر کی مدت میں مفت فراہم کی جائے گی ۔ کمپنی اعلان کیا ہے کہ دوسرے نیٹ ورک کے صارفین بھی جیو ٹرو فائیو جی پاورڈ وائی فائی کا محدود پیمانے پر استعمال کرسکیں گے لیکن مکمل سروس کے استعمال کے لئے انہیں کمپنی کا صارف بننا پڑے گا۔

ٹیگس