ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان کے 168 رنز
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان نے انگلینڈ کو 169 رنز کا ہدف دے دیا۔
سحر نیوز/اسپورٹس: ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں ہندوستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، ہندوستان کی جانب سے ہاردیک پانڈیا نے سب سے زیادہ 63 رن بنائے۔
ویرات کوہلی نے 40 گیندوں پر 50 رن کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان روہیت شرما نے 27 رن بنائے۔
سوریارکمار یادیو 14، ریشبھ پینٹ 6 اور کے ایل راہول نے 5 رن بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن 3 اور کرس ووکس اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ہندوستان اور انگلینڈ میں سے جو بھی اس میچ کو جیتے اس کا مقابلہ فائنل میں اتوار کے روز پاکستان سے ہو گا اور اگر ہندوستان آج میچ جیت جاتا ہے تو2007 کے بعد پہلا موقع ہوگا جب ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کو مل سکتا ہے ۔
بہر حال سب کی نظریں اس وقت اس اہم میچ پر ہے۔