ہندوستان کو شکست، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے مابین
ہندوستان کی شکست کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اب پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ہندوستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
انگلینڈ نے 169 رنز کا ہدف 16 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کر لیا۔ اس طرح انگلینڈ نے یہ میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا۔
انگلش ٹیم کی جانب سے ایلکس ہیلز اور کپتان جوز بٹلر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ایلکس ہیلز نے 80 اور جوز بٹلر نے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل ہندوستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، ہندوستان کی جانب سے ہاردیک پانڈیا نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے۔
ویرات کوہلی نے 40 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان روہت شرما نے 27 رنز بنائے۔
سوریارکمار یادیو 14، ریشبھ پینٹ 6 اور کے ایل راہول نے 5 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن 3 اور کرس ووکس اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے پہلےسیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل اتوار22 نومبر کوپاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔