گاندھی کے خیالات میں آج کے بہت سے چیلنجوں کا جواب ہے: وزیر اعظم ہندوستان
گاندھی کے خیالات میں آج کے بہت سے چیلنجوں کا جواب ہے، یہ بات ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہی۔
سحر نیوز/ہندوستان: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو نئی دہلی میں گاندھی گرام دیہی سنستھان (جی آر آئی) کے چھتیسویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاندھیائی اقدار تیزی سے آج کے زمانے سے تعلق بناتی جارہی ہیں چاہے وہ تنازعات کو ختم کرنے سے متعلق ہو یا موسمیاتی بحران سے متعلق، اور انکے خیالات میں آج کے بہت سے چیلنجوں کا جواب ہے۔
انہوں نے کہا کہ گاندھی گرام کا افتتاح خود مہاتما گاندھی نے کیا تھا اور آج دیہی ترقی کے حوالے سے مہاتما گاندھی کے نظریات کو محسوس کیا جا سکتا ہے۔
کھادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کھادی کو طویل عرصے سے نظر انداز کیا گیا تھا اور اسے فراموش کیا گیا تھا لیکن 'کھادی برائے قوم، کھادی برائے فیشن' کی اپیل کے ذریعے بہت مقبول ہوا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے خود انحصار ہندوستان کا بیج دیہات کی خود انحصاری میں دیکھا اور ہم بھی ان ہی سے متاثر ہو کر خود انحصار ہندوستان کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
ہندوستانی وزیر اعظم نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے دیہی ترقی کے وژن کو سمجھنا ضروری ہے، چونکہ گاندھی جی گاؤں کی ترقی اور دیہی زندگی کی اقدار کو محفوظ رکھنے کے خواہاں تھے۔