Nov ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۴:۱۰ Asia/Tehran
  • میں روزانہ دو تین کلو گالیاں کھاتا ہوں، ہندوستانی وزیر اعظم مودی

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ روزانہ دو تین کلو گالیاں کھاتے ہیں جو غذائیت میں بدل جاتی ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی  نے ہفتے کے روز جنوبی ریاست تلنگانہ کے دورے کے دوران ایک خطاب میں کہا کہ وہ دو تین کلو گالیاں روزانہ کھاتے ہیں۔ ریاست کے صدر مقام حیدرآباد میں وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے خطاب میں کہا کہ'لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں محنت کرنے کے باوجود تھکتا کیوں نہیں ہوں؟ میں تھکتا نہیں ہوں کیونکہ میں روزانہ دو تین کلو گالیاں کھاتا ہوں، خدا کے فضل سے مجھے دی گئی گالیاں غذائیت میں بدل جاتی ہیں۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق نریندر مودی نے تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کا نام لئے بغیر انہیں بدعنوانی اور خاندان پرستی کی سیاست میں ملوث قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ایک ایسی حکومت چاہتی ہے جس میں 'پہلے لوگ ہوں، خاندان نہیں'۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاستی حکومت پر مرکزی حکومت کی اسکیموں کے نفاذ میں جان بوجھ کر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ تلنگانہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز ہے لیکن اس جدید شہر میں توہم پرستی کو فروغ دیا جا رہا ہے، یہ افسوسناک ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ اگر ہم تلنگانہ کو ترقی دینا چاہتے ہیں، اگر ہم اسے پسماندگی سے نکالنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے یہاں سے توہمات کو دور کرنا ہوگا۔

 

ٹیگس