ہندوستان امن پسند ہے، مگر کمزور نہیں: راج ناتھ سنگ
ہندستان امن کا حامی ہے، مگر کمزور نہیں، یہ کہنا ہے ہندوستانی وزیر دفاع کا۔
سحر نیوز/ہندوستان: ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک امن کے حق میں ضرور ہے مگر کمزور نہیں اور اگر کسی نے ہماری طرف آنکھ اٹھاکر دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
اتوار کو ریاست ہریانہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے زور دیکر کہا "قومی مفاد کا تحفظ حکومت کی بنیادی توجہ ہے اور ملک کو مستقبل کے چیلنجوں سے بچانے کے لئے فوج کو جدید ترین اور مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے۔
راج ناتھ سنگ نے کہا کہ ہندوستان اب کمزور ملک نہیں رہا، ہم امن پر یقین رکھتے ہیں لیکن اگر کسی نے ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔
ہندوستان کے وزیر دفاع کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا حکومت پر یہ الزام ہے کہ اُس نے سرحدی علاقوں پر چین کے مقابلے میں کمزوری دکھائی ہے اور بی جے پی دور حکومت میں چین کی دراندازی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ملک کے فوجی جوانوں کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔