Dec ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • گجرات کی 93 اسمبلی سیٹوں کیلئے پولنگ جاری، نریندر مودی نے بھی ووٹ کاسٹ کیا

ہندوستان کے وزیر اعظم نے صوبے گجرات کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پولنگ بوتھ پہنچ کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔

سحر نیوز/ہندوستان: ریاست گجرات کی 182 اسمبلی سیٹوں میں سے 93 کے لیے ووٹنگ آج بروز پیر جاری ہے۔ انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے 833 امیدوار وسطی گجرات کے 14 اضلاع بشمول احمد آباد، وڈودرا اور گاندھی نگر میں ووٹ ڈالا جا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رائے دہندوں میں خاصا جوش و خروش ہے۔

اس سے قبل 89 نشستوں کے لیے پولنگ یکم دسمبر کو ہوئی تھی۔ نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو کیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں آج 25 ملین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں جن میں 12.9 ملین مرد اور 12.2 ملین خواتین شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 18 سے 19 سال کی عمر کے گروپ میں پہلی بار ووٹ دینے والوں کی تعداد 5.96 ملین ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام خاص طور پر خواتین اور نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ باہر نکلیں اور بڑی تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ گاندھی نگر حلقے میں ووٹ ڈالتے وقت نریندر مودی ایک قطار میں کھڑے تھے اور اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد وہ اپنی سیاہی والی انگلی دکھا کر اور دوسروں کو ووٹ دینے کی ترغیب دیتے ہوئے بھیڑ کے سامنے سے چلے گئے۔

ٹیگس