Dec ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • دہلی میں کسانوں کا احتجاجی اجتماع

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں دسیوں ہزار کسانوں نے ریلی نکالی اور احتجاجی اجتماع کرکے اپنے مطالبات پر زور دیا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: دہلی کے رام لیلا میدان میں کسانوں نے ایک بہت بڑا اجتماع کیا، اس اجتماع میں سات ریاستوں سے تقریبا چالیس ہزار کسان اکٹھا ہوئے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ کسانوں کی اس ریلی اور اجتماع کا اہتمام آر ایس ایس کی کسان تنظیم، بی کے ایس نے کیا تھا۔

ریلی کے دوران بی کے ایس کے لیڈر نے ایک نوٹ جاری کرکے کہا ہے کہ اگر حکومت وقت نے کسانوں کے مطالبات پورے نہیں کئے تو حکومت کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کسانوں کا مطالبہ ہے کہ فصل کا دام، اخراجات کی بنیاد پر طے کیا جائے اور کسانوں اور زراعت سے متعلق سبھی اشیا اور وسائل پر جی ایس ٹی ختم کی جائے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اپنی فصل کا دام یا قیمت طے کرنے کا حق کسانوں کے پاس ہونا چاہئے۔

دہلی کے اجتماع میں شریک کسانوں کا مطالبہ ہے کہ کسانوں کو کاروباری بنانے کے لئے لائنسس دیا جائے۔ 

ٹیگس