Dec ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا آج دہلی پہنچ گئی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام لگاتے ہوئے آر ایس ایس اور بی جے پی پر طنز کیا اور کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی پوری پالیسی خوف پھیلانا ہے تاکہ وہ نفرت پھیلا سکیں۔

سحر نیوز/ہندوستان: ملکی کی اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا آج صبح سنیچر کے روز 108 دن کی مسافت طے کرنے کے بعد دہلی میں داخل ہوگئی ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر بھارت جوڑو یاترا کے ذریعے بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں محبت ہے لیکن میڈیا اور منتخب لوگ نفرت پھیلا رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ یاترا مہنگائی، بے روزگاری، خوف اور نفرت کے خلاف ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ نفرت کے بازار میں محبت کی ایک چھوٹی سی دکان کھولنے آئے ہیں اور انکے اس سفر میں کوئی امتیاز نہیں ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام لگاتے ہوئے آر ایس ایس اور بی جے پی پر طنز کیا اور کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی پوری پالیسی خوف پھیلانا ہے تاکہ وہ نفرت پھیلا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سفر میں کوئی گر جائے تو سب مل کر اسے اٹھا لیتے ہیں، اب تک تقریباً 3000 کلومیٹر پیدل چل چکا ہوں، یہ ایک چھوٹا سا ہندوستان ہے، اس میں ہر مذہب کے لوگ ہیں۔ اس سفر میں امیر، غریب، کسان اور مزدور سب ہمارے ساتھ چل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی اور اب تک یہ یاترا 9 ریاستوں سے گزر چکی ہے۔

ٹیگس