Mar ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۳:۱۸ Asia/Tehran
  • بھارت جوڑو نیائے یاترا آج راجستھان سے مدھیہ پردیش میں داخل

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' آج دھول پور (راجستھان) کے راستے مرینا سے مدھیہ پردیش کی سرحد میں داخل ہوگئی-

سحرنیوز/ ہندوستان: کانگریسی رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو نیائے یاترا آج راجستھان سے مدھیہ پردیش میں داخل ہوگئی - مسٹرگاندھی مدھیہ پردیش میں اپنی یاترا کے دوران مختلف ریلیوں اور اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے۔

ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش میں داخل ہونے کے بعد راہل گاندھی نے اپنے ایک خطاب میں مرکز کی بی جے پی حکومت پر ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام لگایا۔

انھوں نے کہا کہ کانگریس کی قیادت میں متحدہ ترقی پسند اتحادکی حکومت کے دوران ملک نے ترقی کی جو رفتار حاصل کی تھی بقول ان کے مودی حکومت نے اس میں رکاوٹ ڈال دی ہے۔

ان کا کہنا تھا یوپی اے حکومت میں ہندوستانی معیشت تیز رفتار ترقی کررہی تھی، لیکن مودی حکومت اس میں اسپیڈ بریکر بن کر حائل ہوگئی۔

راہل گاندھی نے کہا کہ مسٹر مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت صرف اپنے دوستوں کے مفاد میں کام کررہی ہے

 

ٹیگس