ہندوستانی کرکٹر رشبھ پنت کار کے حادثے میں زخمی
Dec ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
ہندوستان کے کرکٹر رشبھ پنت کار کے ایک حادثے میں زخمی ہوگئے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر اور بلے باز رشبھ پنت کی کار کو دہلی ہائی وے پر اترا کھنڈ کے قریب حادثہ پیش آیا ۔ حادثے میں کرکٹر رشبھ پنت کے ماتھے اور پیر میں چوٹیں آئی ہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
حادثے کے عینی شاہد نے بتایا ہے کہ وکٹ کیپر کی کار میں ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ کار رشبھ پنت خود چلارہے تھے اور حادثے کے بعد شیشے توڑ کر انہیں کار سے باہر نکالا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔