Jan ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان توانائی کے شعبے میں خودکفیل ہونے کی جانب گامزن

آئندہ پچیس برسوں میں ہندوستان کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنانے کے لئے حکومت نے انیس ہزار سات سو چوالیس کروڑ روپئے کی لاگت کے ساتھ نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کو منظوری دے دی ہے۔

سحر نیوز/ہندوستان: ہندوستان کے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کے فیصلے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے صحافیوں کو بتایا، "ہم نے سالانہ پچاس لاکھ ٹن گرین ہائیڈروجن پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

انہوں نے ملک کو گرین ہائیڈروجن کی برآمد کا عالمی ہب بنانا کا عزم ظاہر کیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ کابینہ نے گرین ہائیڈروجن آلات کی تیاری اور تیاری کی حوصلہ افزائی کے منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے تحت دوہزار انتیس تیس تک ملک میں الیکٹرولائزر کی تیاری اور گرین ہائیڈروجن کی تیاری کے لیے سترہ ہزار چار سو نوے کروڑ روپے کی ترغیبی رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ حکومت اس شعبے میں تحقیق اور ترقی اور اس کے استعمال کے لیے ماحولیاتی نظام کی ترقی کی بھی حوصلہ افزائی کرے گی۔

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ہماری حکومت دوہزار سینتالیس تک ہندوستان کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنانے کے ہدف پر کام کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ ہندوستان اس وقت اپنی ضروریات کا تین چوتھائی پیٹرولیم درآمد کرتا ہے۔

ٹیگس