Jan ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا جموں کشمیر میں داخل

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا راہل گاندھی کی قیادت میں جمعرات کو ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر میں داخل ہوگئی

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست تمل ناڈو کے شہر کنیا کماری سے شروع ہونے والی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا مہینوں کا سفر طے کرنے کے بعد جمعرات کو ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر میں داخل ہوگئی-
جموں کشمیر میں داخل ہونے سے پہلے راجیوگاندھی ریاست پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ میں ایک ریلی سے خطاب کیا اس کے بعد وہ لکھن پور سے جموں کشمیر میں داخل ہوئے-
کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا تیس جنوری کو سری نگر میں اپنے اختتام کو پہنچے گی جموں کشمیر خاص طور پر وادی کشمیر میں راہل گاندھی اور یاترا میں شامل لوگوں کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
جموں کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا میں خطے کی ہند نواز جماعتوں کے رہنما منجملہ نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ، پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی، کمیونسٹ پارٹی کے رہنما یوسف تاری گامی اور ممبئی سے آکر شیوسینا لیڈر سنجے راؤت شامل ہوں گے اور جموں کشمیر میں یاترا کا خیر مقدم کریں گے-
یاترا شروع کرتے وقت راہل گاندھی نے کہا کہ ان کی پارٹی کا مقصد ملک سے نفرت کو ختم کرنا اور مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف مہم چلانا ہے۔ کانگریس کی اس یاترا پر مرکز میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بارہا زبانی حملہ کیا ہے۔

ٹیگس