Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں لڑاکو مرغوں نے دو مردوں کی جان لی

ہندوستان میں تین روزہ ہندومیلہ کے دوران دو افراد تیزدھار بلیڈسے مسلح مرغوں کے ہاتھوں مارے جانے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں تین روزہ ہندو میلے کے دوران مرغوں کی لڑائی میں دو افراد مرغوں کے ہاتھوں مارے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑاکو مرغوں کے پاؤں میں تیز دھار بلیڈ لگائے گئے تھے۔

تفصیلات کےمطابق کاکی نندا میں 43 سالہ سوریا پرکاش راؤ اپنے ایوارڈ یافتہ مرغے کے ہاتھوں اس وقت مارا گیا جب مرغوں کی لڑائی کے دوران راؤ نے لڑاکو مرغے کے پاؤں میں تیزدھار بیڈ لگا کر اسے میدان میں چھوڑا۔ ہجوم سے ڈر کر مرغا اپنے مالک پر لپکا اور اسے شدید زخمی کر دیا جسے مقامی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہلاک ہوگیا۔

اس طرح کے ایک دوسرے واقعے میں مرغوں کی لڑائی کے دوران قریب کھڑے پدمراجو نامی شخص کو بلیڈ سے مسلح مرغ نے ہاتھ کی ایک اہم رگ کاٹ کر زخمی کر دیا اور وہ بھی ہسپتال کے راستے میں خون بہہ جانے سے ہلاک ہوگیا۔

یاد رہے کہ ہندوستان میں مرغ لڑائی قانون کی رو سے ممنوع ہے لیکن اسکے باوجود سنکرانتی تہوار کے دوران لڑاکو مرغ کے مقابلے عام ہیں۔ مرغ لڑائی کے دوران لڑاکو مرغ کے مالک اپنے مرغوں کی ٹانگوں میں چھوٹے چاقو یا بلیڈ نصب کر دیتے ہیں اور دائرے میں کھڑے عوام جوا لگاتے ہیں کہ کون سا مرغا جیتے گا۔

ٹیگس