Jan ۲۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • چین کے ساتھ کشیدگی کے دوران ہندوستان کی فوجی مشقیں

ایسے وقت میں کہ جب نئی دہلی اور بیجنگ کے مابین کشیدگی خاصی بڑھ گئی ہے، ہندوستانی فضائیہ نے فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ہندوستان: ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ فوجی مشقیں آئندہ دنوں میں منعقد ہوں گی۔ اسکے علاوہ ہندوستان کی فضائیہ نے دفاعی میزائل سسٹم S-400 کو بھی نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ہر قسم کے میزائل کو چار سو کلومیٹر کے فاصلے سے پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہندوستانی فضائیہ کی ان مشقوں میں ڈرون اسکواڈرنز کے علاوہ رافائل، سوخو 30 اور ٹرانسپورٹ طیاروں کو بھی استعمال کیا جائے گا۔ گزشتہ دنوں ہندوستان کی فضائیہ نے چین کے ساتھ لگی سرحد پر نگرانی کے عمل کو بڑھانے کے مقصد سے اپنے ڈرون اسکواڈرنز کو ملک کے مختلف حصوں سے اپنے شمال مشرقی اڈوں کی جانب منتقل کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق چین نے بھی حالیہ ہفتوں کے دوران ہندوستان سے لگی سرحد کے بعض علاقوں میں اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔

ٹیگس