Feb ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran

ہندوستان کے جنوبی شہر بنگلورو میں ایئر شو ایئرو انڈیا دو ہزار تیئیس شروع ہوگیا۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق اس ایئر شو کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی نے کیا-
اس ایئر شو میں ملک کے اندر تیار کی گئی ٹیکنالوجی کی نمائش کی جارہی ہے تاکہ غیر ملکی کمپنیوں سے اس شعبے میں شراکت داری کی جاسکے۔
چودھویں ایئر شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیراعظم مودی نے کہا کہ ایئرو انڈیا، ہندوستان کی نئی طاقت کو ظاہرکرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیجس اور طیارہ اور طیارہ بردار بحری بیڑا آئی این ایس، وکرانت ہندوستان کی طاقت اور صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔
اس نمائش میں ایئرو اسپیس اور ڈیفنس کمپنیوں کے تجارتی میلے اور نمائش کے ساتھ ساتھ، ایئرو بے ٹیکس کی بھی نمائش کی جارہی ہے- ایئرشو، ایئرو انڈیا دو ہزارتیئیس میں، دنیا کے اٹھانوے ممالک کی آٹھ سو سے زیادہ کمپنیاں شریک ہیں۔
اگرچہ اس ایئر شو میں فوجی اور جنگی طیاروں اور ان کے پرزوں کی نمایش کا زیادہ بول بالا ہے لیکن کمرشل طیاروں اور ان کے پرزوں کی تجارت اور نمائش بھی، اس ایئر شو کا ایک اہم حصہ ہے۔
بنگلورو میں جاری ایئرو انڈیا دو ہزارتیئیس نمائش، پانچ روز تک جاری رہے گی۔ 

ٹیگس