Mar ۰۱, ۲۰۲۳ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran
  • ٹیکنالوجی کی طاقت سے شہری با اختیار بنائے جا رہے ہیں: ہندوستانی وزیر اعظم

ٹیکنالوجی کی طاقت سے شہریوں کو بااختیار بنانے پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ہندوستان: ''ٹیکنالوجی کے استعمال سے رہن سہن میں آسانی'' کے موضوع پر بارہواں پوسٹ بجٹ ویبینار ہوا جسے وزیر اعظم نریندر مودی نے خطاب کیا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی کا ہندوستان اپنے شہریوں کو ٹیکنالوجی کی طاقت سے بااختیار بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ برسوں میں ہر بجٹ میں ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کے لیے زندگی گزارنے میں آسانی پر زور دیا گیا ہے۔ ہندوستانی وزیر اعظم نے پچھلی حکومتوں کی ترجیحات میں تضاد کا بھی دعویٰ کیا۔  انہوں نے سابق حکومتوں پر یہ بھی الزام لگایا کہ ایک طبقہ آگے بڑھنا چاہتا تھا مگر اُن کے دباؤ اور مداخلت کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے سبب وہ کامیاب نہ ہو سکا اور اُسے پیچھے ڈھکیل دیا گیا۔

نریندر مودی کا یہ بھی خیال تھا کہ موجودہ دور حکومت میں حکومتی مداخلت کم ہوئی ہے اور ملک کے شہری، حکومت کو اب رکاوٹ نہیں بلکہ ایک محرک کے طور پر دیکھ رہے ہیں جہاں ٹیکنالوجی بہت بڑا کردار ادا کرتی ہے۔

خیال رہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ انہیں اپوزیشن جماعتوں اور آزاد میڈیا حلقے کی جانب سے اقتصادی و معیشتی سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں سخت تنقیدوں کا سامنا ہے۔

ٹیگس