Mar ۲۹, ۲۰۲۳ ۲۱:۲۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان: معروف عیسائی اداکار نے اسلام قبول کرلیا، کہا،

ہندوستان کے معروف ٹی وی اداکار ووین ڈیسینا (Vivian Dsena) نے اپنے مسلمان ہونے کا انکشاف کردیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے چھوٹے پردے کے بڑے اداکار ووین ڈیسینا نے اپنے مسلمان ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سنہ 2019 میں اسلام قبول کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سنہ 2019 میں رمضان کے مقدس مہینے میں اسلام قبول کیا تھا اور یہ کہ میں پنجگانہ نماز ادا کرتا ہوں اور نماز پڑھنے سے مجھے بہت سکون ملتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے معروف ٹی وی اداکار ووین ڈیسینا نے کہا کہ میں عیسائی پیدا ہوا تھا لیکن اب میں اسلام کا پیرو ہوں۔ ووین ڈیسینا نے "بامبے ٹائمز" سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ انہوں نے مصر میں ایک چھوٹی سی تقریب میں سابق مصری صحافی نورین علی سے شادی کی اور اس وقت وہ ایک چار ماہ کی بیٹی کے باپ ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ووین ڈیسینا نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے، جس پر اداکار کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا لیکن اب ووین ڈیسینا نے اس سلسلے میں خاموشی توڑتے ہوئے اپنے مسلمان ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

 

ٹیگس