Apr ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں رام نومی کے موقع پر پرتشدد واقعات

ہندوستان میں رام نومی کے موقع پر پرتشدد اور فرقہ وارانہ واقعات میں اب تک کئی افراد ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: موصولہ رپورٹ یے مطابق ہندوستان کی مختلف ریاستوں منجملہ بہار، مہاراشٹر، مغربی بنگال اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران بہت سی دوکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگادی گئی جبکہ دونوں ہی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف پتھراؤ اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ ان واقعات میں ریاست بہار میں صرف اتوار کو ایک شخص ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوئے جبکہ اسّی سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے نالندا اور ساسارام میں فرقہ وانہ فسادات کی وجہ سے حالات بدتر ہوگئے ہیں ۔ ریاست مہاراشٹر کے شہروں جل گاؤں اور سمبھا جی نگر، ادھر اورنگ آباد اور کولکتہ کے جڑواں شہر ہاؤڑا میں بھی فرقہ فسادات کی خبریں موصول ہوئی ہیں ۔ ہندوستان کے محتلف شہروں میں رام نومی کے موقع پر ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے بعد بعض علاقوں میں ابھی بھی حالات سخت کشیدہ بنے ہوئے ہیں اور بعض علاقوں میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔ 

ٹیگس