Apr ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ہندوستان کے دفاعی ذرائع کی اطلاع کے مطابق بھٹنڈا شہر کے فوجی اڈے میں اس حادثے میں ملوث نامعلوم افراد اب بھی موجود ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے صوبے پنجاب کے ایک فوجی اڈے کی کینٹین میں فائرنگ کا واقعہپیش آیا ہے جس میں 4 فوجیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

الجزیرہ نے روئٹرز کا حوالہ دیتے ہوا لکھا ہے کہ بھٹنڈا شہر کے فوجی اڈے میں اب بھی فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد موجود ہیں اور ان کی تلاش کےلئے فوجی اڈے کو بند کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح 4:35 منٹ پر پیش آیا جس سے چار فوجی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے۔

یہ فوجی اڈہ دارالحکومت نئی دلی سے 280 کلومیٹر دور ہے اور اس میں فوجیوں کے خاندان رہائش پذیر ہیں۔

مقامی پولیس ترجمان پرمار نے کہا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں تھا اور اس حادثے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور احتمال دیا جا رہا ہے کہ دو دن پہلے 28 گولیوں کے ساتھ گم ہونے والی ایک اسالٹ رائفل کو اس فائرنگ میں استعمال کیا گیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب علاقے میں بیساکھی میلہ شروع ہونے پر ہائی سیکورٹی الرٹ جاری تھا جب کہ گزشتہ ماہ ایک سکھ مبلغ امرت پال سنگھ کی گرفتاری کےلئے پولیس کے ایک بڑے آپریشن کی وجہ سے حالات بھی کشیدہ تھے۔

ٹیگس