Apr ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان روس سے فوجی صنعت کے میدان میں مزید تعاون کا خواہشمند

شانگھائی تعاون تنظیم کی سائڈ لائن پر ہندوستان کے وزیر دفاع نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین فوجی صنعت کے میدان میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

سحر نیوز/ہندوستان: جمعے کے روز نئی دہلی میں شانگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس کی سائڈ لائن پر مختلف ممالک کے وزرائے دفاع نے دیگر ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اسی سلسلے کے درمیان میزبان ملک ہندوستان کے وزیر دفاع راجناتھ سنگ اپنے روسی ہم منصب سرگئی شویگو سے ملے اور انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی صنعت کے میدان تعاون کے موضوع پر گفتگو کی۔

اس گفتگو کے حوالے سے راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے سرگئی شویگو سے فوجی صنعت کے میدان میں ہندوستان کی داخلی پیداوار میں اضافے کے مقصد سے روس کے تعاون پر بات چیت کی ہے۔ ساتھ ہی دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع نے علاقائی امن و صلح اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

ہندوستان ساٹھ فیصد سے زیادہ اپنے ہتھیار روس سے خریدتا ہے اور ہندوستانی وزیر اعظم  نریدر مودی فوجی صنعت کے میدان میں روس کے مزید تعاون کے خواہاں ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی اور ہندوستانی وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی تھی جس میں فریقین نے مختلف منجلہ دفاعی و سکیورٹی کے شعبوں میں مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا تھا۔

ٹیگس