May ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش کی وزیراعظم  سے ہندوستانی وزیر خارجہ کی ملاقات

ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے کی ملاقات کی اور باہمی مفاد کے امور پربات چیت کی۔

سحر نیوز/ہندوستان: چھٹےانڈین اوشین کانفرنس 2023 میں شرکت کے لیے ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر جمعرات کی شام ڈھاکہ پہنچے جہاں انہوں نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

جے شنکر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ، بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کر کے قابل احترام محسوس کررہا ہوں۔ ہمارے لیڈروں کی قیادت اور دوراندیشی، ہندوستان بنگلہ دیش کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرے گی۔

وزیراعظم حسینہ کی پریس سکریٹری احسان الکریم نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر خارجہ نے کوویڈ-19 کے بعد کی عالمی صورتحال اور یوکرین جنگ سے پیدا ہوئے چیلنجوں کے درمیان جنوبی ایشیائی علاقائی معیشت کے بارے میں وزیراعظم سے بات چیت کی ۔ اس دوران وزیراعظم شیخ حسینہ نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان سب سے کم ترقی یافتہ ممالک (ایل ڈی سی) کے ساتھ ترقی پذیر ممالک کی عوام کے مفاد کو آگے بڑھانے میں اہم تعاون ادا کرے گا۔

ٹیگس